پاکستان میں ایل پی جی کی قیمت میں 78 روپے 28 پیسے فی کلو اضافہ – Business & Economy



312004188a75f66 پاکستان میں ایل پی جی کی قیمت میں 78 روپے 28 پیسے فی کلو اضافہ - Business & Economy

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے اثرات پاکستانی مارکیٹ تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 78 روپے 28 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس تازہ اضافے کے بعد ایل پی جی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 304 روپے 12 پیسےفی کلو مقرر کردی گئی ہے جب کہ 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 588 روپے 59 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق مقامی اوردرآمدی ایل پی جی دونوں پر ہوگا جب کہ ایل پی جی پروڈیوسر پرائس 3 ہزار 101 روپے 25 پیسے فی سلنڈرمقررکر دی گئی ہے۔

توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں مہنگائی کے ایک نئے طوفان کا باعث بن سکتی ہیں اور عام صارفین، خصوصاً غریب طبقہ، ایل پی جی گیس کی خریداری سے محروم ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 238 ڈالر کا اضافہ ہو چکا ہے، جس کا اثر پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو قیمتوں میں اضافے کے اس بحران سے بچانے کے لیے موثر حکمت عملی تیار کی جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو توانائی کے شعبے میں ہونے والا یہ اتار چڑھاؤ عوام پر مہنگائی کے اضافے کی صورت میں براہ راست اثر ڈالے گا اور ملکی معیشت پر بھی دباؤ بڑھ سکتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *