پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں 6 اسپنرز کھلانے والی پہلی ٹیم بن گئی – Sports
پاکستان آئی سی سی مینز ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے، جس نے ایک اننگز میں 6 اسپنرز کا استعمال کیا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا تھا، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے اسکواڈ میں 6 اسپنرز شامل تھے، جن میں صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان، محمد نواز، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ عثمان طارق، شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ لی، ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
دوسری جانب بھارت کے ہاتھوں کرکٹ کی پھر رسوائی، گیم آف جنٹلمین کا وقار پھر داغ دار کردیا۔ ایشیا کپ کے بعد ورلڈ کپ میں بھی بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہینڈ شیک نہیں کیا جب کہ شائقین نے بھارتی ٹیم کے ہتھکنڈوں کو شرمناک قرار دیا۔
Post Comment