پیپلز پارٹی رہنما کا قتل: 12 ملزمان کو عمر قید کی سزا – Pakistan



22104457fa0b5f3 پیپلز پارٹی رہنما کا قتل: 12 ملزمان کو عمر قید کی سزا - Pakistan

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما راجا ناصر حنیف سمیت 4 افراد کے قتل کیس میں 12 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ ناصر حنیف، ہارون قدیر، عدنان اور عمران کے قتل کے کیس میں اہم فیصلہ سنایا۔ عدالت کے مطابق مقتول راجہ ناصر حنیف اور ملزمان کے درمیان جائیداد کا تنازع تھا، جس کے نتیجے میں یہ قتل پیش آیا۔

۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عصمت اللہ نے کیس میں 12 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی اور دیگر مختلف دفعات کے تحت انہیں 16 سال قید کے علاوہ جرمانے اور معاوضے کی سزا بھی دی۔ عدالت نے 3 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنیاد پر باعزت بری کر دیا۔

عدالت نے واضح کیا کہ تمام سزا یافتہ ملزمان نے مشترکہ طور پر راجہ ناصر حنیف، ہارون قدیر، عدنان اور عمران کے قتل میں حصہ لیا، جس کی سزا کے طور پر انہیں قانونی کارروائی کے تحت سخت ترین سزائیں سنائی گئیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *