پی ٹی آئی اسٹریٹ موومنٹ: کراچی سے حیدرآباد تک ریلی آج نکالی جائے گی – Pakistan



Ads

پاکستان تحریک انصاف کی اسٹریٹ موومنٹ کے تحت آج کراچی سے حیدرآباد تک ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی، قیادت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں آج کراچی سے حیدرآباد تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریلی کچھ ہی دیر بعد کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے روانہ ہوگی، جس کی قیادت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کریں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کارکنوں کو سہراب گوٹھ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، جہاں سے ریلی کی صورت میں حیدرآباد روانگی ہوگی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی آج حیدرآباد میں مصروف دن گزاریں گے۔

۔

شیڈول کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی حیدرآباد ہائی کورٹ بار سے خطاب کریں گے، جس کے بعد وہ ہم خیال جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ سہیل آفریدی حیدرآباد وومن ونگ اور آئی ایس ایف کنونیشن سے بھی خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا حیدرآباد کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کریں گے، جبکہ تمام مصروفیات مکمل کرنے کے بعد وہ آج رات کراچی واپس روانہ ہو جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے مطابق اتوار کے روز کراچی کے باغِ جناح میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا، جس میں سہیل آفریدی سمیت پارٹی کے دیگر مرکزی و مقامی رہنما کارکنوں سے خطاب کریں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *