ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس موبائل پر دھماکا، 3 اہلکار شہید – Pakistan
ڈی آئی خان کے پنیالہ پولیس تھانے کی حدود میں پولیس موبائل پر دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شہداء میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل ہیں جبکہ کانسٹیبل آزاد شاہ محفوظ رہا۔
موقع پر ڈی ایس پی پنیالہ اور ایس ایچ او بھی روانہ کر دیے گئے ہیں اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے تاکہ مزید صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکے۔
پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
Post Comment