کامیاب مذاکرات کے بعد تحریک انصاف نے کل کا جلسہ منسوخ کردیا – Pakistan



081706400c60b66 کامیاب مذاکرات کے بعد تحریک انصاف نے کل کا جلسہ منسوخ کردیا - Pakistan

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل بروز جمعرات کا جلسہ منسوخ کر دیا ہے۔

حکومتی اتحادیوں نے اپوزیشن رہنماؤ ں سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ آصف، اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی، بیرسٹر گوہر، جنید اکبر شامل تھے۔ اس کے علاوہ راجہ پرویز اشرف، نوید قمر اور امین الحق بھی ملاقات میں شریک تھے۔

فریقین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی نے جلسہ ملتوی کرنے پر اتفاق کرلیا۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ منسوخ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے کل لیاقت باغ میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا ہے، حکومتی درخواست پر پی ٹی آئی نے جلسہ معطل کیا۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیاقت باغ میں جلسے کے لیے این او سی کی درخواست مسترد کردی تھی۔

این او سی جاری نہ کرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری عاقل خان کو باقاعدہ طور پرآگاہ کردیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کے مطابق امن و امان کی موجودہ صورت حال اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں اس معاملے پر غورکیا گیا، جس میں موجودہ خطرے کے اسپیکٹرم کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا گیا کہ عوامی اجتماعات میں شرکا کے جان و مال کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

ڈی سی کے مطابق راولپنڈی میں دفعہ 144 بھی نافذ ہے، لیاقت باغ کی سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے حفاظتی وسائل کی بڑے پیمانے پر تعیناتی حکومتی کفایت شعاری پالیسی کے تحت ممکن نہیں۔

انتظامیہ کے مطابق موجودہ حالات میں عوامی اجتماع کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری انتظامی، لاجسٹک اور مالی ضروریات کو پورا کرنا ایک چیلنج ہے، اسی لیے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں جلسے کے این او سی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *