کراچی سے راولپنـڈی جانے والی مسافر بس کھائی میں جاگری، 5 جاں بحق – Pakistan



Ads

راولپنڈی سے کراچی جانے والی ایک مسافر بس ڈھوک پٹھان کے قریب کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈھوک پٹھان کے قریب پیش آیا، جہاں راولپنڈی سے کراچی جانے والی مسافر بس اچانک سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 27 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تمام لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *