کراچی میں خامنہ ای کی شہادت پر احتجاج، مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کو آگ لگا دی – Pakistan



01114301ccb8820 کراچی میں خامنہ ای کی شہادت پر احتجاج، مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کو آگ لگا دی - Pakistan

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں، اس دوران مظاہرین نے امریکی قونصل خانے پر حملہ کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی اور آگ بھی لگا دی۔

علاوہ ازیں شہر کے بعض مقامات پر بھی کشیدگی دیکھنے میں آئی۔ شہر کے اہم علاقوں نمائش چورنگی، عباس ٹاؤن اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور سڑکوں پر نعرے بازی کی۔

مظاہرین بعد ازاں امریکی قونصل خانے کی جانب بڑھ گئے جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق قونصل خانے کے اطراف ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی اور کچھ مظاہرین نے پتھراؤ کیا جبکہ فائرنگ کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش جاری ہے اور صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پرامن رہیں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *