کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا – Pakistan



18215920bf8100f کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا - Pakistan

کراچی میں اچانک موسم تبدیل ہونے کے بعد تیز ہواؤں، گرج چمک اور آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش نے نظامِ زندگی متاثر کر دیا، متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل جبکہ ٹریفک کی روانی سست پڑ گئی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک موسم نے کروٹ لی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ شہر کے وسطی علاقوں گرومندر، صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت گلشنِ اقبال، بہادرآباد، طارق روڈ اور شاہراہِ فیصل پر موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح سچل گوٹھ، صفورہ اور یونیورسٹی روڈ پر بھی تیز بارش جاری رہی، جبکہ نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، لیاقت آباد، سرجانی اور دیگر مضافاتی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ڈیفنس، کلفٹن، کینٹ، ایئرپورٹ، ریلوے کالونی اور دہلی کالونی سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

تاہم بارش کے ساتھ ہی شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تیز ہواؤں اور مختلف شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور کئی مقامات پر گاڑیوں کی رفتار سست پڑ گئی۔

انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *