یو اے ای میں تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو اہلکار جاں بحق – World



092032065942b1e یو اے ای میں تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو اہلکار جاں بحق - World

متحدہ عرب امارات میں پیر کے روز ایک ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں یو اے ای کی مسلح افواج کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

وزارتِ دفاع نے اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وزارت دو شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

ہیلی کاپٹر حادثے کی خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب متحدہ عرب امارات کو ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کی لہروں کا سامنا ہے۔

حکام کے مطابق ایران کے حملوں کے آغاز سے اب تک یو اے ای کی دفاعی افواج نے 233 بیلسٹک میزائل اور 1359 ڈرون تباہ اور ناکارہ بنائے ہیں، جبکہ 8 کروز میزائل بھی مار گرائے گئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *