کراچی: ملیر کالا بورڈ میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق – Pakistan



کراچی میں ملیر کے علاقے کالا بورڈ کے قریب افسوس ناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نجیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، ٹرک کی رفتار تیز تھی اور ٹکر لگنے کے فوراً بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک کے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حادثے سے متعلق مزید تفتیش کر رہی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ڈرائیور کی شناخت کی جا سکے۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔



Source link

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *