بھارتی روپیہ ایشیا کی کمزور ترین کرنسیوں میں شامل – Business & Economy


بھارتی روپیہ 2025 میں ایشیا کی سب سے کمزور اور بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار دے دی گئی۔ نااہل مودی کی ناقص معاشی پالیسیوں نے نام نہاد “شائننگ انڈیا ” کے کھوکھلے دعوؤں کا پول کھول دیا۔

عالمی جریدے بلومبرگ کے مطابق بھارتی روپیہ 2025 میں مسلسل گراوٹ کے بعد ایشیا کی کمزور ترین کرنسیوں میں شامل ہو چکا ہے، تائیوان، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی کرنسیاں مضبوط ہوئیں، مگر بھارتی کرنسی مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیرف میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے انخلاء نے روپیہ پر شدید دباؤ ڈال دیا ہے۔ سال کے آغاز سے اب تک غیر ملکی سرمایہ کار بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے 16 ارب ڈالر سے زائد نکال چکے ہیں، جبکہ بھارتی ریزرو بینک جولائی سے 30 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ استعمال کرنے کے باوجود روپیہ مستحکم کرنے میں ناکام رہا۔



AAJ News Whatsapp

جریدے نے بتایا کہ غیر ملکی سرمایہ کار اس سال اب تک بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے 16 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ نکال چکے ہیں، بھارتی ریزرو بینک جولائی سے 30 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ خرچ کر کے بھی روپیہ مستحکم کرنے میں ناکام رہا۔

بدھ کے روز روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 90.28 تک گر گیا، جو اب تک کا نچلا ترین ریکارڈ ہے، اور چھٹے مسلسل سیشن میں کمی دیکھی گئی۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اگر مرکزی بینک فوری مداخلت نہ کرے تو روپیہ مزید دباؤ کا شکار ہو سکتا ہے، کیونکہ تجارتی خسارہ اور سرمایہ کاری کے بہاؤ کمزور ہیں۔

ڈالر کے سامنے بھارتی روپیہ زمین بوس. تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گی

ماہرین کا کہنا ہے کہ روپیہ کی بہتری کا انحصار امریکہ اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات پر ہے، جو مہینوں سے تعطل کا شکار ہیں۔ ڈالر/روپیہ کے فارورڈ پوائنٹس میں اضافہ اور درآمد کنندگان کی بڑھتی ہوئی ڈالر طلب نے بھی روپیہ پر دباؤ بڑھایا ہے۔

پاکستان کے ہاتھوں رسوائی، بھارت کی کرنسی تاریخ کی بدترین گراوٹ کا شکار

بینکروں کے مطابق، مرکزی بینک کی محدود مداخلت اور ڈالر/روپیہ کو نیچے لانے کی ہچکچاہٹ نے مارکیٹ میں قیاس آرائی کرنے والوں کو زیادہ پراعتماد کر دیا ہے، جس سے روپیہ مزید دباؤ میں ہے۔



Source link

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *