سردیوں میں ’نو میک اپ‘ لُک کے لیے بہترین کنسیلرز – Life & Style


سردیوں میں جب میک اپ کی بات آتی ہے، تو نیچرل اور ہلکا میک اپ کرنا ایک چیلنج بن جاتا ہے۔ اس موسم میں اکثر اسکن ٹنٹس بے اثر ثابت ہوتے ہیں اور فاؤنڈیشنز خشک جگہوں پر جمع ہو جاتے ہیں، جو جلد کو مزید روکھا اور بے رونق دکھاتے ہیں۔ ایسے میں کنسیلرز کا استعمال آپ کی مدد کر سکتا ہے، کیونکہ یہ نہ صرف جلد کے نشانات کو چھپانے میں مدد دیتے ہیں، بلکہ جلد کو ہائیڈریٹ بھی کرتے ہیں۔

سردیوں میں نو میک اپ لک حاصل کرنے کے لیے آپ کو ایسے کنسیلرز کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کی جلد کی نیچرل بیوٹی کو ابھاریں ، نہ کہ اسے چھپائیں۔

یہاں ہم آپ کو سردیوں کے لیے 6 بہترین کنسیلرز کی فہرست فراہم کر رہے ہیں، جو جلد پر بھاری محسوس کیے بغیر قدرتی نتیجہ دیتے ہیں۔

سردیوں میں بالوں کی خشکی اور کھجلی سے کیسے نجات پائیں؟

مے بیلین نیویارک فٹ می کنسیلر

مے بیلین نیویارک فٹ می کنسیلر ایک اور پسندیدہ کنسیلر ہے جو چکنی جلد کے لیے بہترین ہے۔ یہ آئل فری، نان کومیوڈوجینک اور جلد پر قدرتی چمک دیتا ہے۔ یہ ہلکی سے درمیانے کوریج کے لیے مثالی ہے اور جلد کو سانس لینے کی اجازت دیتا ہے۔

میک اپ ریولیوشن لندن کنسیل اینڈ ڈیفائن کنسیلر

میک اپ ریولیوشن لندن کنسیل اینڈ ڈیفائن کنسیلر ایک ملٹی پرپس کنسیلر ہے جو ہلکے سے مکمل کوریج تک بنایا جا سکتا ہے۔ اس کی کریمی ساخت سردیوں میں خشک جلد کے لیے بھی بہترین ہے اوریہ کنسیلر آپ کی جلد پر ہلکی یا قدرتی کوریج دے گا۔

لو’اورئل پیرس انفالیبل فل ویئر کنسیلر

لو’اورئل پیرس انفالیبل فل ویئر کنسیلر ایک ہائی کوریج کنسیلر ہے، جو قدرتی لک دینے کے ساتھ ساتھ آپ کی جلد کی خامیوں کو چھپانے میں مدد دیتا ہے۔ اس کا موٹا ایپلیکیٹر اسے خاص طور پر ٹارگٹڈ ایپلیکیشن کے لیے بہترین بناتا ہے۔

مے بیلین نیو یارک انسٹنٹ ایج ریوائنڈ کنسیلر

مے بیلین نیو یارک انسٹنٹ ایج ریوائنڈ کنسیلر ہلکے کوریج اور کریز فری فنش کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس کے نرم اسپنج ایپلیکیٹر سے اسے لگانا بہت آسان ہوتا ہے، اور یہ جلد کو نیچرل اور ہلکا دکھاتا ہے۔

رنگین کانٹیکٹ لینس لگانے والی خواتین پہلے یہ خطرناک حقیقت جان لیں


AAJ News Whatsapp

نو میک اپ لک کے لیے کنسیلر کو ہلکے ہاتھ سے مہاسوں یا ڈارک سرکلز پر لگائیں اور نیچرل شیڈ منتخب کریں۔ نیچرل لک کے لیے اسے ہلکے ہاتھ سے لگائیں اور سیٹ کرنے کے لیے کمپیکٹ پاؤڈر استعمال کریں تاکہ زیادہ تہہ نہ بنے۔

کنسیلر خریدتے وقت اپنے انڈرٹون کو جانچ کر شیڈ منتخب کریں، خامیوں کو چھپانے کے لیے گہرا شیڈ اور جلد کو روشن کرنے کے لیے ہلکا شیڈ استعمال کریں۔ میک اپ میں کنسیلر کا استعمال جلد کے نقائص جیسے مہاسے، ڈارک سرکلز اور سرخی کو ڈھانپنے کے لیے کیا جاتا ہے تاکہ جلد صاف اور یکساں نظر آئے۔



Source link

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *