چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب – Pakistan



چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے دستوں نے سلامی پیش کی۔

چیف آف ڈیفنس فورسز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا ہے جس میں انہیں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ تقریب میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی شرکت کی۔

مسلح افواج کے دستے نے ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو سلامی دی۔ اعزازی دستے کی جانب سے مہمانِ خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر حال ہی میں چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہوئے ہیں جنہیں آج باضابطہ طور پر فورسز کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہے۔



Source link

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *