اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان – Pakistan



الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔ شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو منعقد ہوں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو منعقد ہوں گے۔ امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 27 دسمبر تک جمع کرا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق امیدواران کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال 3 جنوری تک ہوگی جبکہ 13 جنوری تک کاغذاتِ نامزدگی پر اپیلوں کے فیصلے نمٹائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 15 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ 19 فروری تک بلدیاتی انتخابات کے نتائج جاری کردیے جائیں گے۔



Source link

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *