نِکلوڈین کے سابق چائلڈ اسٹار سڑکوں پردربدر، مداح حیران – Life & Style



مشہور بچوں کے ٹی وی چینل نکلوڈین کے ایک سابق اداکار کی حالیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

Ned’s Declassified School Survival Guide میں ایک یادگار کردار ادا کرنے والے ٹیلر چیز (Tylor Chase) کو کیلیفورنیا کی سڑکوں پر بے گھر حالت میں دیکھا گیا، جس کے بعد مداحوں اور شوبز انڈسٹری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

36 سالہ ٹیلر چیز، جو 2004 سے 2007 کے دوران سیریز میں مارٹن کوئرلی کے کردار میں نظر آئے تھے، حال ہی میں لاس اینجلس کے نواحی علاقے ریورسائیڈ میں دکھائی دیے۔

ستمبر میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو، جو اب دوبارہ وائرل ہو رہی ہے، میں وہ پرانے کپڑوں میں ملبوس دکھائی دیتے ہیں اور ویڈیو بنانے والی خاتون سے گفتگو کرتے ہیں۔

ویڈیو میں جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا وہ کبھی نکلوڈین پر کام کر چکے ہیں تو وہ تصدیق کرتے ہیں، جس پر سامنے والی خاتون فوراً انہیں پہچان لیتی ہے۔ یہی لمحہ سوشل میڈیا صارفین کے لیے جذباتی ثابت ہوا۔

واقعے کے بعد ان کے لیے ایک آن لائن چندہ مہم بھی شروع کی گئی، تاہم بعد میں ٹیلر کی والدہ کی درخواست پر اسے بند کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو مالی مدد سے زیادہ طبی اور ذہنی معاونت کی ضرورت ہے، لیکن وہ علاج لینے پر آمادہ نہیں۔

ٹیلر کی حالت پر ان کے سابق ساتھی اداکارڈیوَن ورک ہائزر، لنڈزی شا اور ڈینیئل کرٹس لی نے بھی اپنے پوڈکاسٹ میں بات کی۔ انہوں نے دوست کے لیے فکرمندی ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مسلسل اس کی مدد کی کوشش کر رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *