سردیوں میں آگ سینکنا سکون یا خطرہ؟ 5 بڑے نقصانات اور احتیاطی تدابیر – Health



سردیوں کے موسم میں جب دھند اور ٹھنڈی ہوائیں شدت اختیار کر لیتی ہیں تو آگ سینکنا ایک عام عادت بن جاتی ہے۔

سڑک کنارے، گھروں کے صحن، دکانوں یا حتیٰ کہ کمروں میں انگیٹھی اور لکڑی جلا کر لوگ سردی سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بظاہر یہ طریقہ وقتی سکون دیتا ہے، مگر ماہرینِ صحت کے مطابق یہ عادت جسم کے لیے خاموش خطرہ بھی بن سکتی ہے۔

آگ سے نکلنے والا دھواں، زہریلی گیسیں اور باریک ذرات نہ صرف ماحول کو آلودہ کرتے ہیں بلکہ طویل عرصے تک ان کے قریب رہنا کئی سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے، خاص طور پر جب آگ بند جگہ پر جلائی جائے.

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *