ہتک عزت کیس: عدالت کا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم – Pakistan



اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مسلسل عدم حاضری پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اورساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے ہتکِ عزت کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *