پاکستان تحریک انصاف کے کراچی میں جلسے کے پیش نظر پی ٹی آئی کارکنوں نے کراچی باغ جناح گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے شیلنگ کی، جس پر کارکنوں نے پتھراؤ کیا جب کہ پولیس نے کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ دوسری طرف باغ جناح گراؤنڈ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں نے آج نیوز سمیت متعدد چینلز کی گاڑیوں پر حملہ کردیا، جس میں متعدد صحافی زخمی ہوگئے، ویرداخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
کراچی میں تحریک انصاف کے جلسے سے پہلے مزارِ قائد اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی، پیپلز چورنگی سے مزارِ قائد آنے والی سڑک کا ایک ٹریک اور خداداد کالونی سے آنے والی سڑک کے دونوں ٹریک بند ہیں۔ اس کے علاوہ گرومندر سے نمائش سگنل تک جانے والی سڑک بھی بند کردی گئی۔
کراچی میں باغ جناح کے چاروں اطراف پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں آنکھ مچولی جاری ہے، سولجربازار سے نمائش آنے والے مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا، جس پر کارکنان کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔
پولیس نے نمائش چورنگی خالی کرادی اور کارکن باغ جناح میں داخل ہوگئے جب کہ کارکنوں کی بڑی تعداد باغ جناح پہنچنا شروع ہوگئی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صحافیوں پر حملہ کردیا، باغ جناح گراؤنڈ کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں نے آج نیوز کی ڈی ایس این جی پر دھاوا بول دیا، حملے میں ڈی ایس این کے ڈرائیور اور کمیرا مین زخمی ہوگئے۔
ترجمان پی ٹی آئی سندھ محمد علی بلوچ نے کہا کہ نمائش پر میڈیا پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، کارکنان پرامن ہیں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے، اگر کسی نے میڈیا پر حملہ کیا ہے تو ان شرپسند کے خلاف کارروائی ہوگی۔
ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے، انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، میڈیا عوام کی آواز ہے میڈیا پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کراچی باغ جناح گراؤنڈ کے قریب آج نیوز کی گاڑی پر حملے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ایس ایس پی ایسٹ فی الفور ابتدائی پولیس ایکشن پر مشتمل تفصیلات سے آگاہ کریں، شرپسند عناصر کو آڑے ہاتھوں لیا جائے، کسی کو امن و امان کے حالات سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ جدید مانیٹرنگ نظام سے نشاندہی کرکے شرہسندوں کو گرفتار کیا جائے، پولیس کڑی نگرانی اور مانیٹرنگ کو مذید سخت کرے، ہم نے امن چاہا ہے اور ہم امن کے قدردان ہیں۔
OC
ترجمان حکومت پاکستان برائے سندھ بیرسٹر راجہ انصاری نے کہا کہ آج نیوز کی ٹیم خصوصا خاتون صحافی پر حملہ کیا گیا ان لوگوں کے آگے ماں ،بہن کی کوئی عزت نہیں ہے ، دہشتگرد ، دہتشگرد ہوتا ہے یہ آزادی صحافت پر حملہ اور یہ آزادی اظہار رائے پر حملہ میں صحافیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتا ہوں
SOT IN CENTRAL
جس کا ڈر تھا وہی ہوا میں کل سے کہہ رہا ہوں یہ دہشگرد ہیں
ان کے ساتھ افغانیوں کی بڑی تعداد ہے ، راجہ انصاری
یہ صرف افراتفری چاہتےہیں،ترجمان حکومت پاکستان
سندھ حکومت نےاجازت دے کر انہیں ایکسپوز کردیا،راجہ انصاری
خاتون صحافی پر حملہ ہوا، راجہ انصاری
ان کے آگےخاتون کی کوئی عزت نہیں ہے، راجہ انصاری
میں آج ٹیم اور ڈی ایس این جی پر حملے کی مذمت کرتا ہوں ،راجہ انصاری
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عادل فارم ہاؤس سے باغ جناح روانگی سے قبل اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ کراچی آنے والے تمام راستوں کو بند کردیا ہے، اس کے باوجود باغ جناح پر ہم جلسہ کریں گے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے جس طرح مہمانوں کو عزت دی دیکھ لیا، سندھ کی جعلی حکومت سندھی ٹوپی اور اجرک کو عزت نہیں دے پائی، سندھ کے عوام سندھی ٹوپی اور اجرک کی لاج رکھیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ سہیل آفریدی کا آج دورہ سندھ کا آخری دن ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پیر کو واپسی ہے، سندھ حکومت آخری دن بدمزگی پیدا نہ کرے، سندھ حکومت اچھے ماحول کو چلن دیں پلیز۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جلسہ مقررہ وقت اور مقام پر قانون کے مطابق جمہوری انداز میں ہوگا، جلسہ کسی کے خلاف نہیں، حقوق کے لیے ہوگا، بہت برداشت کیا، آپ بھی ایک دن صبر کر لیں۔
انہوں نے کراچی والوں سے اپیل کی کہ عمران خان کے نمائندے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو مایوس نہیں کرنا، جلسے میں شرکت کریں۔