لڑکی نے گاڑی میں بیٹھی ماں اور بچے کو حادثے سے بچا لیا، ویڈیو وائرل – Trending



سعودی عرب کے جنوبی صوبے جازان میں ایک نوجوان خاتون نے اپنے فوری اور بہادر اقدام سے ایک ماں اور اس کے بچوں کی جانیں بچا لیں۔ ایک وائرل سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید ٹویوٹا گاڑی غفلت اورغلط طریقے سے پار ک ہونے کی وجہ سے ڈھلان پر لڑھکنے لگی، جس میں ماں اور بچے سوار تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عبایا پہنے ایک خاتون تیزی سے دوڑتی ہوئی گاڑی تک پہنچیں، دروازہ کھولا اور ہینڈ بریک کھینچ کر گاڑی روک دی اور ایک ممکنہ سانحہ ٹل گیا۔ واقعہ اتنا تیزی سے پیش آیا کہ بس پلک جھپتے میں ہی سب ہوگیا۔

یہ ویڈیو ایکس پلیٹ فارم سے شیئر کی گئی جو سعودی ایکسپیٹ کمیونٹی کا اکاؤنٹ ہے۔ اس کے بعد یہ وڈیو مختلف پلیٹ فارمز جیسے انسٹاگرام اور ریڈٹ پربھی مسلسل شیئر کی جارہی ہے اور ہزاروں لوگ اس وڈیو کو دیکھ رہے ہیں اور خاتون کی بہادری کی تعریف کر رہے ہیں۔ صارفین نے خاتون کو ”کمیونٹی کی وجیلنس“ اور ”انسٹیکٹو کوریج“ کا نام دیا۔ ایک صارف نے لکھا: ”یہ ہے حقیقی ہیروئن!“

گاڑی کی پارکنگ بہت توجہ مانگتی ہے اکثر حادثے غلط پارکنگ، غلط ایریاز پر پارکنگ اور ڈھلانوں پرلاپرواہی سے گاڑی کھڑی کرنے سے ہوتے ہیں۔ ایک چھوٹی غفلت بڑا المیہ بن سکتی ہے لہٰذا ہمیشہ احتیاط اور توجہ سے گاڑی پارک کرنا ہی ذمہ داری کا ثبوت ہے۔



Source link

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *