کشمش بھگو کر کھائیں یا چبا کر؟ درست طریقہ فائدہ دگنا کردے گا – Health



کشمش کو توانائی اور غذائیت سے بھرپور میوہ مانا جاتا ہے ، اسے دن کے کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے اور یہ فوری توانائی کے ساتھ ساتھ بے شمار طبی فوائد بھی فراہم کرتی ہے، لیکن اسے کھاتے وقت کوئی یہ نہیں سوچتا کہ کشمش بھگو کر کھانا زیادہ فائدہ مند ہے یا چبا کر؟

کشمش دراصل انگور کو خشک کرنے سے بنتی ہے، مگر خشک ہوتے ہی اس میں موجود مٹھاس اور غذائی طاقت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق کشمش میں قدرتی شکر، فائبر، آئرن، پوٹاشیم، وٹامن بی 6 اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں، جو جسم کو طاقت دینے کے ساتھ کئی بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں۔ مگر اس کے فائدے اس بات پر بھی منحصر ہوتے ہیں کہ اسے کس طرح کھایا جائے۔

اگر کشمش کو رات بھر پانی میں بھگو کر صبح خالی پیٹ کھایا جائے تو یہ ہاضمے کے لیے خاص طور پر مفید ثابت ہوتی ہے۔ بھیگی ہوئی کشمش نرم ہو جاتی ہے، جس سے اسے ہضم کرنا آسان ہو جاتا ہے اور قبض جیسے مسائل میں کمی آتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ خون کی صفائی، جگر کی بہتری اور وزن کم کرنے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔

دوسری جانب، کشمش کو چبا کر کھانے سے جسم کو فوری توانائی ملتی ہے۔ چونکہ اس میں قدرتی گلوکوز ہوتا ہے، اس لیے تھکن، کمزوری یا ورزش سے پہلے کشمش کھانا فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ تاہم زیادہ مقدار میں کشمش چبا کر کھانے سے کیلوریز بڑھ سکتی ہیں، جو وزن میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کشمش صرف توانائی ہی نہیں دیتی بلکہ آنکھوں، ہڈیوں، جلد اور بالوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود آئرن خون کی کمی کو دور کرتا ہے، پوٹاشیم دل کی صحت بہتر بناتا ہے جبکہ اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو تروتازہ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

غذائی ماہرین کا مشورہ ہے کہ کشمش کھانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے رات بھر پانی میں بھگو دیا جائے اور صبح خالی پیٹ اچھی طرح چبا کر کھایا جائے۔

اگر مقصد ہاضمے کی بہتری، خون کی صفائی اور مجموعی صحت ہے تو بھیگی ہوئی کشمش بہتر انتخاب ہے، لیکن اگر فوری توانائی چاہیے تو اسے تھوڑی مقدار میں چبا کر بھی کھا سکتے ہیں۔



Source link

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *