پاکستانی کرنسی کی تاریخ – Business & Economy



پاکستان میں کرنسی سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان نئے نوٹوں کے ڈیزائن وفاقی حکومت کی منظوری کے منتظر ہیں، جب کہ سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن جدید ترین سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ نوٹوں کی چھپائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

توقع ہے کہ نئے نوٹ 2026 کے آخر تک ملک بھر میں گردش کرنے لگیں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان پہلے ہی منتخب ڈیزائن حکومت کو بھجوا چکا ہے۔

پاکستانی کرنسی محض لین دین کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ قومی تاریخ، ثقافت اور ارتقا کی عکاس بھی ہے۔ قیامِ پاکستان کے فوراً بعد سے لے کر آج تک، پاکستان کی کرنسی نے کئی شکلیں بدلیں، کئی ادوار دیکھے اور ہر دور کے سکّے اور نوٹ اپنے اندر ایک کہانی سموئے ہوئے ہیں۔

قیامِ پاکستان کے فوراً بعد 1948 میں پاکستان نے اپنی قومی کرنسی متعارف کروائی، جو ایک آزاد ریاست کی معاشی خودمختاری کی پہلی علامت تھی۔ اس سال جاری ہونے والے ابتدائی نوٹ اور سکّے سادہ مگر باوقار ڈیزائن پر مشتمل تھے، جن پر قومی شناخت کو نمایاں کیا گیا۔ یہ کرنسی نہ صرف روزمرہ لین دین کا ذریعہ بنی بلکہ ایک نئے ملک کے اعتماد، استحکام اور مستقبل کی امیدوں کی نمائندگی بھی کرتی تھی۔

آئیے، تصاویر کے ذریعے اپ کو پاکستان کی کرنسی کی دلچسپ تاریخ کا احوال بتاتے ہیں۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *