افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے شہرِ نو میں پیر کے روز ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان طالبان کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے دھماکے میں متعدد ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔
افغان طالبان حکام کی جانب سے دھماکے کی نوعیت اور واقعے سے متعلق تفصیلات فی الحال جاری نہیں کی گئی ہیں۔ ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
رائٹرز کے مطابق شہرِ نو کے علاقے میں غیر ملکی شہریوں اور سفارتی عملے کی رہائش گاہیں واقع ہیں اور یہ کابل کے محفوظ ترین علاقوں میں سے ایک شمار ہوتا ہے۔
دھماکے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔