ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان بنگلہ دیش کو اکسا رہا ہے، نائب صدر بی سی سی آئی کا الزام – Sports



بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے بنگلہ دیش کی حمایت کرنے پر پاکستان پر الزامات لگا دیے ہیں۔

بھارتی بورڈ کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے سیکیورٹی خدشات پرچپ سادھ لی ہے اور ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر بنگلادیش کو ہی ذمہ دار ٹھہرا دیا۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ ہم تو چاہتے تھے بنگلادیش ورلڈکپ کھیلے اور ہم نے مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ان کی حکومت کہہ رہی ہے کہ ٹیم بھارت نہیں بھیج سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آخری لمحات میں پورے شیڈول کو تبدیل کرنا بہت مشکل ہے، اس لیے بنگلہ دیش کی اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا۔

راجیو شکلا نے اپنی کمزوریوں کو چھپانے کے لیے پاکستان پر بھی الزام لگا دیا۔ انہوں نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بغیر کسی وجہ کے اس معاملے میں مداخلت کرکے بنگلہ دیش کو اکسا رہا اور بنگلہ دیش کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔



Source link

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *