ایران جنگ شروع نہیں کرے گا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ایرانی نائب صدر – World



ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ایران جنگ شروع نہیں کرے گا، تاہم اگر جنگ پر مسلط کی گئی تو ملک اپنی مکمل طاقت کے ساتھ دفاع کرے گا اور کسی بھی مسلح تصادم کے اختتام کا فیصلہ دشمنوں کے ہاتھ میں نہیں ہوگا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف حکومتی اعلیٰ عہدیداروں خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ایران خود کبھی جارحیت کا آغاز نہیں کرے گا، لیکن ملک کو ہر ممکن دفاعی تیاری کرنی چاہیے۔

انہوں نے گزشتہ سال جون میں 12 روزہ جنگ اور حالیہ علاقائی تناؤ، بشمول امریکی فوجی تعیناتیاں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ ملک ’جنگ کی تیاری کی حالت‘ میں ہے۔

ایران کی حکومت نے مذاکرات کے لیے بھی اپنی تیاری ظاہر کی ہے، لیکن اس بار امریکی جانب سے واضح اور قابل اعتماد ضمانت مانگی گئی ہے کہ مذاکرات کے دوران ایران پر حملہ نہیں کیا جائے گا۔

ایرانی نائب صدر نے کہا کہ پچھلے مذاکرات کے دوران امریکا نے ایران پر حملہ کیا، لہٰذا اس بار ایران کو یقین دہانی چاہیے کہ مذاکرات حقیقی ہیں نہ کہ کسی بڑے منصوبے کا بہانہ۔

انہوں نے کہا، ’ہم گفت و شنید اور منطق پر یقین رکھتے ہیں، لیکن اگر جنگ چھڑی تو اس کا اختتام دشمنوں کے ہاتھ میں نہیں ہوگا۔‘

اسی دوران ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی کہا کہ ایران بات چیت اور سفارتکاری کے لیے تیار ہے، لیکن جنگ اور دھمکیوں کے سائے میں نہیں۔

رپورٹس کے مطابق تناؤ کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جس میں ترکی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی جمعہ کو انقرہ کا دورہ کریں گے تاکہ مذاکرات کے امکانات بڑھائے جا سکیں۔



Source link

Spread the love

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *