دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف – Sports



Ads

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف دیا ہے۔ شاہینوں نے پہلے بیٹنگ کرتے 5 وکٹوں پر 198 رنز اسکور کیے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بیٹرز نے 17 رنز کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد جارحانہ انداز اپنا رکھا ہے۔

کپتان سلمان آغا نے آٹھ چوکے اور چار چھکے لگائے اور 76 رنز کی شاندار اننگز کے بعد آؤٹ ہوگئے، انہوں نے

صاحبزادہ فرحان 5 رنز، صائم ایوب 17 اور بابر اعظم 2 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فخر زمان، شاہین آفریدی اور سلمان مرزا کو آرام دیا گیا ہے جبکہ فہیم اشرف، نسیم شاہ اور عثمان طارق پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم میں کپتان مچل مارش کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان نے سیریز کا پہلا میچ 22 رنز سے اپنے نام کیا تھا جب کہ سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *