بسنت کی تیاریاں: لاہور کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایات – Pakistan



Ads

محکمہ صحت پنجاب نے بسنت کی مناسبت سے لاہور کے 13 اسپتالوں کو چھ سے آٹھ فروری تک ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق لاہور کے 13 سرکاری اسپتال چھ سے آٹھ فروری تک ہائی الرٹ رہیں گے اور اسپتال انتظامیہ کو میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی مکمل موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ادویات، ڈرپس، ویکسین اور سرجیکل سامان کی دستیابی ہر صورت مکمل کی جائے جب کہ بسنت کے دوران ممکنہ حادثات کے پیش نظر اسپتالوں میں بیڈز بھی مختص کیے جائیں۔

محکمہ صحت نے بلڈ بیگز کی دستیابی یقینی بنانے اور خون عطیہ کرنے والے افراد کی فہرستیں تیار رکھنے کا حکم بھی دیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری مراسلے میں اسپتالوں کو ایکسرے، الٹراساونڈ، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشین کو فنکنشل رکھنے کے علاوہ فعال موبائل اور ٹیلی فون کنکشن موجود رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

محکمہ صحت نے تمام متعلقہ اسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تیاریوں کا جامع پلان مرتب کرکے فوری طور پر محکمہ صحت کو جمع کروائیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *