Ads
پاکستان نے مہمان نوازی اور رواداری کی روایت نبھاتے ہوئے بھارت سے میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ شائقین اب 15 فروری کو دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا دیکھ سکیں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی درخواست پر پاکستان نے پاک بھارت میچ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کا اعلان کچھ دیر میں متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی تمام شرائط قبول کرلی ہیں، جس کے بعد پاکستان نے بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔