پاک بھارت میچ میں بارش کا خطرہ ٹل گیا، بادل برس گئے تو کیا ہوگا؟ – Sports



Ads

کرکٹ کے روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آنے ہونے والے ہائی وولٹیج مقابلے سے قبل شائقینِ کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کولمبو کے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ ممکنہ طوفانی بارش کا خطرہ ٹل گیا ہے اور میچ کے دوران شدید بارش کے امکانات نمایاں حد تک کم ہو گئے ہیں۔

سری لنکا کے میٹ آفس کے مطابق بادل رہیں گے لیکن ممکنہ طوفانی بارش کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

خیال رہے اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ آج کے پاک بھارت میچ پر بارش کے گہرے بادل منڈلا رہے ہیں۔

کولمبو کے موسم کے حوالے سے کی گئی پیش گوئی کی گئی تھی دن کے وقت بارش کے امکانات تقریباً 65 فیصد ہیں، اور دوپہر کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور گھنے بادل چھائے رہنے کی توقع ظاہر کی گئی تھی جبکہ رات کے وقت بارش کا امکان کم ہو کر 25 فیصد بتایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ بتایا گیا تھا کہ کولمبو میں مجموعی طور پر موسم مرطوب رہے گا اور شمال کی سمت سے تقریباً 11 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ ایک نجی موسمیاتی ادارے نے اتوار کو کولمبو میں بارش کا امکان 93 فیصد تک بتایا تھا، جس سے شائقین کی تشویش میں اضافہ ہو گیا تھا۔

اگر میچ بارش کی نذر ہو جاتا تو آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کم از کم پانچ اوور فی اننگز کا کھیل ہونا ضروری ہوتا تاکہ کسی نتیجے تک پہنچا جا سکے۔ اگر پانچ پانچ اوور کا میچ بھی ممکن نہ ہو سکا تو مقابلہ منسوخ قرار دے دیا جاتا۔

گروپ اے کی صورتحال اس وقت دلچسپ ہے۔

بھارت اور پاکستان دونوں دو میچوں میں چار چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، تاہم بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر بھارت کو برتری حاصل ہے۔

اگر میچ بارش سے متاثر ہوتا تو پوائنٹس تقسیم ہوجاتے تو دونوں ٹیمیں ایک میچ باقی رہتے ہوئے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائیں گی۔

گروپ کی دیگر ٹیمیں، جن میں امریکا، نیدرلینڈز اور نمیبیا شامل ہیں، زیادہ سے زیادہ چار پوائنٹس تک ہی پہنچ سکتی ہیں۔

میچ کے منسوخ ہونے کی صورت میں مالی نقصان بھی ایک اہم پہلو تھا۔ براڈکاسٹرز کو اشتہارات کی مد میں بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا تھا کیونکہ پاک بھارت میچ کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے۔

مکمل واش آؤٹ کی صورت میں عموماً شائقین کو ٹکٹوں کی رقم واپس کرنا پڑتی ہے، جس سے سری لنکا کرکٹ کو گیٹ ریسیٹس کی مد میں نقصان ہو سکتا تھا۔ یوں بارش کی صورت میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مالی دھچکا لگنے کا خدشہ تھا۔

دوسری جانب سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دعا گو ہیں کہ بارش ہو۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مکمل میچ دیکھنا چاہتے ہیں تو انہوں نے دوبارہ یہ کہا تھا کہ وہ بارش کے خواہاں ہیں۔ ان کے اس بیان نے بھی بحث کو مزید گرم کر دیا ہے۔

شائقین کرکٹ اس بڑے مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔



Source link

Post Comment