سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی مزید کمی – Business & Economy



Ads

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی نظر آرہے ہیں جس کے نتیجے میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان میں منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 14 ہزار 762 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 716 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 41 ہزار 325 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 90 ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 920 ڈالرز پر آ گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کے علاوہ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 150 روپے کمی کے بعد 8 ہزار 14 روپے پر پہنچ گئی ہے جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 129 روپے کم ہو کر 6 ہزار 870 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں فی اونس چاندی 75 اعشاریہ 30 ڈالرز پر آ گئی ہے۔



Source link

Post Comment