پی ٹی آئی کی قیادت اور رشتے دار نہیں چاہتے کہ بانی رہا ہوں: خواجہ آصف – Pakistan



Ads

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات ایسے بن گئے ہیں کہ لگتا ہے تحریک انصاف کی قیادت اور قریبی حلقے بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہیں چاہتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت، رشتہ دار اور سوشل میڈیا کے جہادیوں سمیت کوئی نہیں چاہتا کہ وہ رہا ہوں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ان سب کی دکانداری چل رہی ہے اور وہ دکانیں بند نہیں ہونے دیں گے۔

اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کو جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور کھانوں سے متعلق بیان میں خواجہ آصف نے طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اتنی تو خاطریں سسرال میں نہیں ہوتیں، بندہ نیا نیا بیاہ کرکے سسرال جائے تو وہاں بھی اتنی آؤ بھگت نہیں ہوتی۔

یاد رہے کہ منگل کے روز سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی ناشتے میں کھجور، اخروٹ، شہد، کافی، دلیہ اورجوسز پیتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوپہر میں دیسی مرغ، مٹن، سلاد ، اچار، مکس دال کھاتے ہیں اورشام کو بادام، کشمکش، ناریل پاؤڈر، کھجور، کیلا اورسیب کا شیک دیا جاتا ہے۔

سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل میں محفوظ ماحول میں رکھا گیا ہے۔



Source link

Post Comment