کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک – Pakistan
کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں انسدادِ دہشتگردی کے ادارے (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، اس دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔
جوابی کارروائی میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا تاکہ کسی ممکنہ سہولت کار یا فرار ہونے والے دہشت گرد کو گرفتار کیا جا سکے۔
Post Comment