بھارت کی اے آئی سمٹ مذاق بن گئی؛ بل گیٹس سمیت کئی نامور شخصیات کا شرکت سے انکار – Technology



Ads

بھارت میں جاری پانچ روزہ ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ اس وقت شدید تنقید کی زد میں ہے۔ بدانتظامی کی شکایات، چینی روبوٹ کو مقامی ایجاد قرار دینے کے تنازع کے بعد اہم عالمی شخصیات کی جانب سے سمٹ میں شرکت سے انکار کر دیا گیا ہے۔

بھارت کے شہر نئی دہلی میں جاری ’اے آئی سمٹ‘ کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب مائیکروسافٹ کے شریک بانی بِل گیٹس نے اپنا طے شدہ خطاب چند گھنٹے قبل منسوخ کر دیا۔

بِل گیٹس کے بعد اینویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ کا خطاب بھی منسوخ ہوگیا، جس سے اس عالمی کانفرنس کے آغاز پر ہی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

بھارت کی جانب سے مصنوعی ذہانت کی پہلی سب سے بڑی عالمی کانفرنس کے طور پر منعقد کی گئی یہ سمٹ ابتدا ہی سے مختلف مسائل کا شکار رہی۔

سرمایہ کاری کے اعلانات کے باوجود کانفرنس بدانتظامی کے باعث بھی تنقید کی زد میں رہی۔ شرکا نے حکومتی سطح پر منصوبہ بندی کے فقدان پر شدید ناراضی کا اظہار کیا۔

کانفرنس کے نمائشی ہالز کو جمعرات کے روز اچانک عوام کے لیے بند کر دیا گیا، جس پر اسٹالز لگانے والی کمپنیوں نے احتجاج کیا۔

گزشتہ روز یہ سمٹ اس وقت مذاق بن کر رہ گئی جب بھارت کی ایک نجی یونیورسٹی نے چین میں تیار کردہ روبوٹس کو بھارتی ایجاد کے طور پر میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس دعوے کو بے نقاب کردیا۔ جس کے بعد گلگوٹیاس یونیورسٹی کو اس سمٹ سے نکال دیا گیا اور دنیا بھر میں مودی حکومت پر خوب تنیقد کی جارہی ہے۔

دلی کی مرکزی سڑکوں پر ٹریفک کی بندش اور وی آئی پی کے لیے راستے دینے کی وجہ سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر شدید مشکلات کی شکایت بھی پوسٹ کی ہیں۔ شرکاء نے میلوں پیدل چل کر تقریب تک پہنچنے کی ویڈیوز شیئر کیں، کیونکہ نہ تو ٹیکسی دستیاب تھیں اور نہ ہی شٹل سروس کا انتظام کیا گیا تھا۔

بھارت میں منعقد ہونے والا یہ پہلا بڑا اے آئی سمٹ اہم عالمی شخصیات کی شرکت کے باوجود بل گیٹس اور دیگر ٹیک رہنماؤں کی اچانک غیر حاضری اور سنگین انتظامی بدانتظامی کے باعث تنازعات اور تنقید کی زد میں آ گیا ہے، جس سے بھارت کی عالمی اے آئی قیادت کی کوششوں کو دھچکا پہنچا ہے اور ایونٹ کی ساکھ بھی متاثر ہوئی۔



Source link

Post Comment