آبنائے ہرمز میں آپریشن روکنے کا اعلان: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید گرگئیں – World



06185920585f305 آبنائے ہرمز میں آپریشن روکنے کا اعلان: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید گرگئیں - World

آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کا آپریشن روکنے کے اعلان کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں قیمتیں 7 فیصد سے زائد گر گئی ہیں۔

بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف عالمی بینچ مارکس میں واضح گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ لندن برینٹ کروڈ کی قیمت میں 6 ڈالر 97 سینٹس فی بیرل کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 102 ڈالر 90 سینٹس فی بیرل ہوگئی ہے۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت میں بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جو 7 ڈالر 74 سینٹس فی بیرل کم ہوکر 94 ڈالر 53 سینٹس فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے جب کہ جون کے لیے سودے بھی اسی سطح کے قریب کیے جا رہے ہیں۔

یو اے ای کے مربان خام تیل کی قیمت میں بھی 5 ڈالر 61 سینٹس فی بیرل کمی دیکھی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 100 ڈالر 4 سینٹس فی بیرل پر آگئی ہے۔

ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں یہ کمی اس تاثر کے باعث سامنے آئی کہ خطے میں کشیدگی کم ہورہی ہے اور آبنائے ہرمز، جو دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل سپلائی کا اہم راستہ ہے، دوبارہ کھلنے کی جانب بڑھ سکتا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی، حملوں اور بحری راستوں کی بندش کے خدشات کے باعث تیل کی قیمتیں 110 سے 125 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھیں تاہم حالیہ پیش رفت کے بعد مارکیٹ میں استحکام کی امید پیدا ہوئی ہے۔

توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا بحالی عالمی منڈی پر فوری اثر ڈالتی ہے، یہی وجہ ہے کہ معمولی پیش رفت بھی قیمتوں میں بڑے اتار چڑھاؤ کا باعث بن رہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *