آبنائے ہرمز کی طویل بندش کا خدشہ: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں – World



2919473777296b7 آبنائے ہرمز کی طویل بندش کا خدشہ: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں - World

آبنائے ہرمز کے ممکنہ طویل عرصے تک بند رہنے کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور سرمایہ کار صورت حال پر تشویش کا شکار ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق برینٹ کروڈ، جو عالمی سطح پر تیل کا اہم معیار سمجھا جاتا ہے، 5 فیصد اضافے کے بعد 116.8 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے جب کہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) بھی 4.9 فیصد اضافے کے ساتھ 104.8 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ روز برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3.86 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 112.39 ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی قیمت میں 5.14 فیصد اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد نئی قیمت 101.37 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی تھی۔

اس سے قبل برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی قیمت 110.03 ڈالرز فی بیرل کی سطح عبور کر گئی تھی۔

توانائی کے شعبے میں خدشات اس وقت مزید بڑھ گئے ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں تعطل کی صورت حال سامنے آئی ہے۔ اس تعطل نے سپلائی کے حوالے سے عالمی منڈی میں بے یقینی پیدا کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی جانب سے پیش کیے گئے حالیہ امن منصوبے سے مطمئن نہیں ہیں اور مبینہ طور پر انہوں نے اپنے مشیروں کو ایران کی طویل مدتی ناکہ بندی کی تیاری کی ہدایت دی ہے۔

ماہرینِ معاشیات کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اس مسلسل اضافے سے عالمی سطح پر مہنگائی کا ایک نیا طوفان آ سکتا ہے۔ خاص طور پر وہ ممالک جو اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے درآمدی تیل پر منحصر ہیں، ان کے تجارتی خسارے میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے، جس کا بوجھ براہِ راست عوام پر منتقل ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *