امریکا اسرائیلی مفادات کے لیے ایران اور اپنے شہریوں کو مروا رہا ہے: عباس عراقچی – World



0312385518e0838 امریکا اسرائیلی مفادات کے لیے ایران اور اپنے شہریوں کو مروا رہا ہے: عباس عراقچی - World

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکی ہم منصب مارکو روبیو کے ایران پر حملے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کے مفادات کی خاطر اپنے اور ایرانی شہریوں کو مروا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ’وہ بات جو سب پہلی ہی جانتے تھے بالاخر مارکو روبیو نے اس کا اعتراف کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو ایران سے کبھی بھی خطرہ نہیں تھا، اس نے صرف اسرائیل کی خاطر یہ جنگ مسلط کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اسرائیل فرسٹ‘ پالیسی کے راگ الاپنے والے ہی امریکی اور ایرانی شہریوں کے خون کے ذمہ دار ہیں۔ امریکی عوام بہتر قیادت کے مستحق ہیں، نہیں اپنا ملک واپس لینا چاہیے۔

عباس عراقچی کا یہ بیان امریکی وزیرِ خارجہ روبیو کے ایران پر حملوں سے متعلق حالیہ بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔

مارکو روبیو نے ایک بیان میں تسلیم کیا ہے کہ امریکا نے ایران پر حملے اس لیے کیے کیوں کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ انہوں نے اس حملے کے جواب میں ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کو اسرائیل کے ساتھ شامل ہونے کی وجہ بتایا۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *