امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی میزبانی: اسلام آباد میں زور و شور سے تیاریاں – Pakistan



161424542bd807c امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی میزبانی: اسلام آباد میں زور و شور سے تیاریاں - Pakistan

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامی اور تزئینی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں، جس کے تحت شہر کو مہمانوں کے شایانِ شان بنانے کے لیے مختلف ادارے سرگرم ہیں۔

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ سے قبل وفاقی دارالحکومت کو خوبصورت بنانے اور تزئین و آرائش کا عمل جاری ہے۔ اگرچہ مذاکرات کا باضابطہ شیڈول ابھی طے نہیں ہوا، تاہم سرکاری سطح پر شہر کو مہمانوں کے استقبال کے لیے تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کے حکام معزز مہمانوں کی آمد کے شیڈول اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں، جبکہ وزارت داخلہ اور متعلقہ سکیورٹی ادارے سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ شہر میں تیاریوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

اسی طرح وزارت اطلاعات بھی میڈیا اور دیگر انتظامی امور کو سنبھال رہی ہے، جبکہ سی ڈی اے (کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کا عملہ شہر کی سجاوٹ، بینرز کی تنصیب اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش میں مصروف ہے۔

شاہراہوں، پارکوں اور ریڈ زون کے مختلف حصوں میں خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جو دن رات کام کر کے شہر کو خوبصورت بنانے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ حکام کے مطابق تمام اقدامات کا مقصد غیر ملکی وفود کے لیے دارالحکومت کو مہذب اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *