ایران بات چیت پر راضی ہے، پیر تک کوئی معاہدہ ہو جائے گا: صدر ٹرمپ کی فاکس نیوز سے گفتگو – World



052008023981184 ایران بات چیت پر راضی ہے، پیر تک کوئی معاہدہ ہو جائے گا: صدر ٹرمپ کی فاکس نیوز سے گفتگو - World

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران بات چیت پر راضی ہے اور انہیں یقین ہے کہ پیر تک کوئی معاہدہ ہوجائے گا۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ امریکا نے ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کو ہتھیار بھیجے تھے۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے ساتھ اتوار کے روز گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی جانب سے ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کو اسلحہ فراہم کرنے کی تصدیق کی ہے۔

فاکس نیوز کے صحافی ٹرے یِنگسٹ کے مطابق انہوں نے صدر ٹرمپ سے 15 منٹ گفتکو کی جس دوران انہوں نے ایران سے مذاکرات کے حوالے سے پسِ پردہ کوششوں کے بارے میں بتایا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے وہ لوگ جو ان سے رابطے میں ہیں اور ڈیل چاہتے ہیں انہیں نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی پیر تک ایران کے ساتھ ڈیل ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈیل نہ ہوئی ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک جھٹکے میں سب کچھ تباہ کر دیں گے، آپ کو ہر طرف پُل اور پاورپلانٹس تباہ ہوتے نظر آئیں گے اور ہم ان کے تیل پر بھی قبضہ کرلیں گے۔

اگرچہ صدر ٹرمپ مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ کر رہے ہیں، تاہم ایرانی حکام کی جانب سے فی الحال ان دعوؤں کی باقاعدہ کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

صحافی ٹرے یِنگسٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے انہیں ایران پر حملوں سے قبل ہونے والے مظاہروں کے دوران امریکا کے پسِ پردہ آپریشنز سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا نے ایران میں احتجاج کو ہوا دینے اور پُر تشدد بنانے کے لیے کُردوں کے ذریعے بڑی تعداد میں بندوقیں ایران پہنچانے کی کوشش کی تھی۔

امریکی صدر نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ کُردوں نے وہ ہتھیار اپنے پاس ہی رکھ لیے۔

دوسری جانب اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر پیغامات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو انتہائی سخت اور نازیبا الفاظ میں دھمکی دی ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کو فوری طور پر نہ کھولا گیا تو منگل کے روز ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں پر قیامت ڈھا دی جائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *