امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو ایران پر ایک اور بڑا حملہ کرنا پڑ سکتا ہے اور وہ پیر کے روز اس حملے کا فیصلہ کرنے سے محض ایک گھنٹے کی دوری پر تھے۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں ایران کے علاوہ کیوبا کے ساتھ بھی سفارتی معاہدے اور حکومت کی تبدیلی کا ذکر کیا۔
وائٹ ہاؤس میں زیرِ تعمیر نئے ’بال روم‘ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ آئندہ چند دنوں میں ایران سے متعلق اہم فیصلہ کیا جا سکتا ہے، جب کہ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایرانی قیادت معاہدے کے لیے ان سے رابطے کر رہی ہے۔