ایران کا امریکی بحری بیڑے پر حملے کا دعویٰ، امریکا کی تردید – World



01192428b8acbc5 ایران کا امریکی بحری بیڑے پر حملے کا دعویٰ، امریکا کی تردید - World

ایران نے فضائی حملوں کے بعد امریکا پر بحری حملہ بھی کردیا ہے، ایران کی جانب سے امریکا کے سب سے مضبوط بحری بیڑے ابراہم لنکن پر حملہ کیا گیا جس کی امریکی سینٹرل کمانڈ نے تردید کی ہے۔

ایک امریکی عہدیدار نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ ایرانی میزائل حملے سے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن متاثر نہیں ہوا اور وہ بدستور اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

امریکی عہدیدار کے مطابق ایرانی میزائل جہاز تک پہنچ ہی نہیں سکا اور اس سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

اس سے قبل ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے یو ایس ایس ابراہم لنکن کو چار بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز مکمل طور پر محفوظ ہے اور اپنی آپریشنل سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھے ہوئے ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *