ایران کا دوسرا امریکی ایف-35 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ – World



031321372a6b20f ایران کا دوسرا امریکی ایف-35 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ - World

ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے خلیج میں ایک جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔

پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ وسطی ایران میں امریکی ایف 35 لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے، امریکی طیارہ ایف 35 کے پائلٹ کے بارے میں تاحال کوئی اطلاعات نہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے میں زوداردھماکے کے سبب ممکنہ طورپرپائلٹ کے ایجیکٹ کرنے کا امکان نہیں ہے تاہم امریکی سینٹ کام نے ایرانی دعوے پر فی الحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔

دوسری جانب ایران نے اسرائیل کے مختلف علاقوں پر میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کارروائیوں میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی ذرائع کے مطابق حملوں کے دوران کئی مقامات پر زوردار دھماکے ہوئے، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

ایرانی بحریہ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ قیشم جزیرے کے قریب ایک دشمن لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا، جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، ویڈیو میں طیارے کو نشانہ بنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایران نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے “ابراہم لنکن” کو بھی کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے اور اس حملے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق تل ابیب اور ایلات میں صیہونی فوجی اڈوں پر حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں متعدد فوجی تنصیبات تباہ ہوگئیں۔

ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک میزائل اسرائیلی شہر کے وسط میں آ گرا، جس سے شدید دھماکہ ہوا اور علاقے میں آگ لگ گئی، جبکہ ایک اور میزائل بتاح تکفا میں گرا جہاں بھی آگ لگنے کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کا میزائل دفاعی نظام ان حملوں کو روکنے میں ناکام رہا، تاہم ان دعوؤں پر اسرائیلی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *