ایرانی سپریم لیڈر کی عوام سے تعمیر نو میں مدد کی درخواست – World



021519432ef5f90 ایرانی سپریم لیڈر کی عوام سے تعمیر نو میں مدد کی درخواست - World

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے عوام سے ملک کی تعمیرِ نو میں بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ نقصانات کے ازالے اور روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے قومی سطح پر مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

پریس ٹی وی کے مطابق اسلامی جمہوریہ یوم اور قومی یومِ فطرت کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ عوام ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ حالیہ حالات میں تعمیرِ نو اور نقصانات کے ازالے کے لیے اجتماعی کاوشیں انتہائی اہمیت رکھتی ہیں۔

سپریم لیڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ’’ناپاک اور بے رحم امریکی اور صیہونی دشمن‘‘ کی کارروائیاں جاری ہیں، ان حملوں نے نہ صرف ملک کے بنیادی ڈھانچے بلکہ قدرتی اور ماحولیاتی مقامات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے روشن مستقبل کی تعمیر اور ملکی ترقی کو وسعت دینے کے لیے ہر ممکن کوشش ضروری ہے، اور اس مقصد کے حصول میں عوام کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *