ایپل آئی فون 18 پرو سمیت 11 نئے ماڈلز لانچ کرنے کے لیے تیار – Technology



29120915750e01b ایپل آئی فون 18 پرو سمیت 11 نئے ماڈلز لانچ کرنے کے لیے تیار - Technology

دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل رواں سال اپنی تاریخ کا سب سے بڑا لانچ ایونٹ منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

تازہ ترین معلومات کے مطابق کمپنی آئی فونز، آئی پیڈز، میکس اور ویئر ایبل آلات سمیت مجموعی طور پر 11 نئی ڈیوائسز تعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سال کی سب سے اہم پیش رفت آئی فون 18 پرو ماڈلز کی آمد ہے، جبکہ پہلی بار ایپل کے فولڈ ایبل آئی فون اور نئے آئی پیڈز کی لانچنگ کی خبروں نے بھی صارفین میں تجسس بڑھا دیا ہے۔

آئی فون 18 پرو اور پرو میکس میں سب سے بڑی تبدیلی ڈیزائن میں ہونے کی توقع ہے۔ کمپنی ’فیس آئی ڈی‘ کو اسکرین کے نیچے منتقل کرنے پر کام کر رہی ہے، جس کا مطلب ہے کہ موجودہ ’ڈائنامک آئی لینڈ‘ ختم یا مزید چھوٹا ہو جائے گا۔

اس تبدیلی سے صارفین کو مکمل بیزل لیس اسکرین کا تجربہ ملے گا، جہاں فرنٹ کیمرہ ایک چھوٹے کٹ آؤٹ میں موجود ہوگا۔

کیمرے کے حوالے سے بھی بڑی اپ ڈیٹس کی امید ہے۔ ’ویری ایبل اپرچر‘ لینس متعارف کروایا جا سکتا ہے، جو کم روشنی میں بہترین فوٹو گرافی کے لیے انقلابی ثابت ہوگا۔

یہ نئی ڈیوائسز جدید ترین اے20 پرو چپ سے لیس ہوں گی، جو نہ صرف کارکردگی بڑھائے گی بلکہ مصنوعی ذہانت کے فیچرز کو بھی مزید طاقتور بنائے گی۔

فولڈ ایبل آئی فون کی آمد نے بھی صارفین میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔ یہ ڈیوائس ایک بڑی اندرونی اسکرین اور ایک ثانوی بیرونی اسکرین کے ساتھ ملٹی ٹاسکنگ کے لیے بہترین ہوگی۔

اس کے علاوہ، دیگر ڈیوائسز جیسے آئی پیڈ 12، آئی پیڈ منی، میک ڈیوائسز اور ایپل واچ سیریز 12 کو بھی نئے پروسیسرز اور بہتر فیچرز کے ساتھ اپ گریڈ کیا جائے گا۔

ایپل ایک نیا سمارٹ ہوم ہب، ایپل ٹی وی اور ہوم پوڈ بھی لانے کا ارادہ رکھتا ہے، جو کہ زیادہ پرسنلائزڈ سری کے ساتھ کام کریں گے۔ اگرچہ ایپل نے باضابطہ طور پر تاریخوں کی تصدیق نہیں کی، لیکن مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ 2026 ایپل کا سب سے مصروف ترین سال ثابت ہونے والا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *