بھارت اور افغانستان کا ’گھوسٹ اکاؤنٹ‘ سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بےنقاب – World



281115590cd0ff5 بھارت اور افغانستان کا ’گھوسٹ اکاؤنٹ‘ سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بےنقاب - World

پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت سے خائف بھارت کی ’ڈس انفارمیشن مہم‘ بے نقاب ہوگئی ہے۔ بھارت نے مبینہ طور پر افغانستان کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا پر جعلی ایرانی اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا شروع کر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے اس مہم کے ذریعے پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ گھڑا اور عالمی سطح پر ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

اس مہم کا آغاز ایران سے منسوب گھوسٹ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہوا جس میں ’آئی این این ایران نیوز‘ اور ’ایران ٹی وی‘ شامل تھے۔ اس مذموم مہم میں پاکستان پر امریکا کے لیے تیل کی ترسیل کا بے بنیاد الزام عائد کیا گیا۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ بیانیہ تشکیل دینے والے اکاؤنٹس بھارت سے چلائے جا رہے تھے، جب کہ اس پروپیگنڈے کو پھیلانے کے لیے افغانستان میں موجود اکاؤنٹس کو استعمال کیا گیا۔ اس طرح پاکستان کے خلاف مصنوعی ایرانی ردعمل کو منظم انداز میں پھیلایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس منظم ڈس انفارمیشن مہم کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی میں اضافہ اور پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش ہے۔

ماہرین کے مطابق اس مہم کے ماسٹر مائنڈز بھارتی اکاؤنٹس ہیں جب کہ افغان نیٹ ورک کو پراپیگنڈہ پھیلانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ مزید انکشاف ہوا ہے کہ ’ٹائمز آف ایران نیوز‘ نامی پلیٹ فارم اس مہم کا مرکز تھا جو بھارت سے آپریٹ ہو رہا تھا اور عالمی سطح پر جھوٹی معلومات پھیلاتا رہا۔

اس ڈس انفارمیشن مہم کے ذریعے پاکستان کو ایران مخالف اور مغربی ایجنڈے کا حصہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ عالمِ اسلام میں بداعتمادی اور تقسیم پیدا کی جا سکے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ نہ صرف پاکستان بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ جنگ کے پھیلاؤ کو ہوا دینے کی بھی کوشش ہے کیوں کہ بھارت اس وقت صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ امریکا، ایران اور پورے خطے کے خلاف سرگرم ہے۔

ماہرین نے اسے بھارت اور افغانستان کی جانب سے مربوط انفارمیشن وارفیئر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خطے کے امن، سفارت کاری اور استحکام پر براہ راست حملہ ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سازش کے بے نقاب ہونے سے پاکستان کا عالمی کردار ایک بار پھر اجاگر ہوا ہے، اور یہ بھی ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان اور اس کے ادارے مذاکرات کے ہر دشمن کے خلاف مکمل طور پر چوکنا ہیں۔ انہوں نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بداعتمادی پیدا کرنے کی کسی بھی سازش سے ہوشیار رہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *