بیروت پر آج حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا: صدر ٹرمپ کا اسرائیلی حملے پر ردعمل – World



142018254e94e6c بیروت پر آج حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا: صدر ٹرمپ کا اسرائیلی حملے پر ردعمل - World

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز اسرائیل کے بیروت پر حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو یہ حملہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے تمام اسرائیل اور حزب اللہ، دونوں سے ایک دوسرے پر حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر بیان میں کہا کہ ہم مشرقِ وسطیٰ اور بالخصوص لبنان میں قیامِ امن کے لیے اہم معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، جسے اس وقت متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تفصیلی بیان میں کہا کہ اگرچہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن اس نے جس حملے کے ردعمل میں کارروائی کی وہ انتہائی معمولی اور بے معنی تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں چوں کہ کوئی زخمی یا ہلاکت نہیں ہوئی، لہٰذا اس کے نتیجے میں مذاکراتی عمل میں خلل نہیں پڑنا چاہیے۔

دوسری جانب قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ بیروت کے علاقے ضاحیہ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں حزب اللہ کے رہنما علی الحج بھی شامل ہیں جب کہ 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایک امن معاہدہ طے پانے کے قریب ہے جو لبنان سمیت پورے خطے میں امن لائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام فریقین کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *