تہران کے دیرینہ اتحادی چین اور روس، ایران جنگ سے دور کیوں ہیں؟ – World



05145947313f7ae تہران کے دیرینہ اتحادی چین اور روس، ایران جنگ سے دور کیوں ہیں؟ - World

تہران کے دو طاقتور ترین سفارتی شراکت دار روس اور چین نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جنگ کو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے، اس جنگ میں اب تک ایک ہزار سے زائد ایرانی مارے جاچکے ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ ہفتے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کو ”انسانی اخلاقیات کے تمام اصولوں کی شرمناک خلاف ورزی“ قرار دیا تھا۔ دوسری جانب چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی اپنے اسرائیلی ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”طاقت مسائل کا حقیقی حل نہیں ہو سکتی“ اور تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کو مزید بڑھانے سے گریز کریں۔

دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی بھی درخواست کی ہے۔

اگرچہ روس اور چین کے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور انہوں نے ماضی میں امریکا کی قیادت میں قائم عالمی نظام کے خلاف ایک متحدہ محاذ پیش کیا ہے، لیکن سخت بیانات کے باوجود کسی نے بھی ایران کی حمایت میں فوجی مداخلت کا اشارہ نہیں دیا ہے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *