خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین اہم دہشت گرد ہلاک – Pakistan



17091853aed04b5 خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین اہم دہشت گرد ہلاک - Pakistan

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) مردان نے شبقدر میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین اہم دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق شبقدر کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے تین اہم دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں حیات خان عرف حیات اللہ شامل ہے، جو مولانا عزت اللہ ٹارگٹ کلنگ کیس میں مطلوب اور اشتہاری مجرم تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دوسرا دہشت گرد عاصم ضلع خیبر میں پولیس اہلکاروں اور مذہبی رہنماؤں کو ٹارگٹ کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

کارروائی میں مارا جانے والا تیسرا دہشت گرد امین اللہ عرف معاویہ عرف قاری تھا، جس کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین کلاشنکوفیں، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کچھ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *