خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ – Pakistan



080001513015802 خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ - Pakistan

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

رپورٹس کے مطابق سوات، ملاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 216 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ مرکز کوہ ہندوکش کا پہاری سلسلہ تھا۔

زلزلہ آنے کے بعد متعدد علاقوں میں لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں کی طرف نکل آئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *