دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری – Sports



02163836af462af دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری - Sports

لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کھیلا جا رہا ہے، جہاں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے اور قومی ٹیم دوسرے ون ڈے میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے کے لیے میدان میں اتری ہے۔

ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہی کھلاڑی میدان میں اتریں گے جنہوں نے پہلے میچ میں نمائندگی کی تھی۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کوشش ہوگی کہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں کامیابی حاصل کی جائے اور شائقین کرکٹ کو فتح کا تحفہ دیا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، جبکہ دونوں ٹیمیں سیریز کے دوسرے مقابلے میں لاہور میں آمنے سامنے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *