سلنڈر میں اچانک گیس ختم؟ یہ آسان گھریلو تدابیر اپنائیں اور کام جاری رکھیں – Life & Style



01124049d790736 سلنڈر میں اچانک گیس ختم؟ یہ آسان گھریلو تدابیر اپنائیں اور کام جاری رکھیں - Life & Style

ملک میں گیس کی کمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اب گھروں میں بھی ایل پی جی گیس کا استعمال ضرورت بن چکا ہے لیکن کچن میں کھانا پکاتے وقت سب سے بڑی پریشانی تب ہوتی ہے جب اچانک چولہا بجھ جائے اور پتہ چلے کہ سلنڈر خالی ہو چکا ہے۔

اگر صبح کی چائے سے لے کر رات کے کھانے تک ہر کام سلنڈر پر ہو اوراچانک سلنڈر خالی ہو جائے تو باورچی خانہ کا کام رک جاتا ہے۔ اگر گیس ختم ہونے سے پہلے ہی یہ معلوم ہوجائے کہ سلنڈر میں کتنی گیس باقی ہے تو اس پریشانی سے بچا جاسکتا ہے۔

اب آپ کو گیس ختم ہونے کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں؟ کچھ آسان گھریلو نسخوں سے آپ وقت سے پہلے ہی جان سکتے ہیں کہ سلنڈر میں کتنی گیس باقی ہے۔

سلنڈر میں گیس کا اندازہ لگانے کے آسان طریقے

چند آسان گھریلو اور حفاظتی تدابیرپیش خدمت ہیں۔

گیلا کپڑا

ایک کپڑے کو پانی میں بھگو کر سلنڈر کے گرد لپیٹیں یو اس پر پھیر دیں چند منٹ بعد ہٹا کر دیکھیں۔

سلنڈر کا جو حصہ خالی ہوگا وہ فوراً خشک ہو جائے گا، جبکہ جس حصے میں گیس موجود ہوگی وہ دیر تک گیلا رہے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مائع گیس والا حصہ باقی دھاتی حصے سے زیادہ ٹھنڈا ہوتا ہے۔

چاک سے نشان لگائیں

اگر آپ کو گیلے کپڑے کے نشانات واضح طور پر نظر نہیں رہے تو چاک کا استعمال کریں۔

سلنڈر پر اوپر سے نیچے تک چاک سے ایک لمبی لکیر کھینچیں اور کچھ دیر بعد دیکھیں کہ لکیر کہاں تک گیلی ہے۔ گیلی لکیر کے نیچے گیس موجود ہے اورجہاں سے لکیر خشک ہو، وہ حصہ خالی ہے۔

آواز سے پہچانیں

یہ طریقہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو سلنڈر کی آواز سے واقف ہیں۔دھات کے چمچ یا سکے سے سلنڈر کو ہلکے سے ٹھونکیں۔

بھاری اور دبی ہوئی آواز آئے تو اس کا مطلب ہے وہاں گیس موجود ہے۔ اگر آواز گونج دار اور کھوکھلی محسوس ہو، تو سمجھ جائیں کہ سلنڈر خالی ہونے کے قریب ہے۔

گیس بچانے کی اہم تدابیر

ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف لیول چیک کرنا ہی کافی نہیں بلکہ کچھ احتیاطی تدابیر سے گیس کی بچت بھی کی جا سکتی ہے۔

کھانا ہمیشہ ہلکی آنچ پرپکائیں۔ تیزآنچ سے گیس زیادہ استعمال ہوتی ہے۔

برتن پر ڈھکن رکھ کر کھانا پکانے سے گرمی اور گیس دونوں کی بچت ہوتی ہے۔

چولہے پر کھانا پکاتے وقت کم پانی استعمال کریں تاکہ پکانے کا وقت کم ہو۔

ہر گھر میں اضافی سلنڈر رکھنا چاہیے تاکہ اچانک گیس ختم ہونے کی صورت میں کام نہ رکے۔

حفاظتی تدابیر

سلنڈر کو ہمیشہ کھلے اور ہوا دار مقام پر رکھیں۔

سلنڈر کے پاس کسی قسم کا آگ لگنے والا سامان نہ رکھیں۔

سلنڈر کے والو اور ہوز کو باقاعدگی سے چیک کریں تاکہ لیکج نہ ہو۔

کبھی کبھار سلنڈر کو ہاتھ میں اٹھا کر اس کا وزن اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ بھاری سلنڈر میں زیادہ گیس ہوتی ہے اور ہلکا سلنڈر تقریبا خالی۔

گیس کی صحیح مقدار معلوم کر کے اور بچت کے طریقے اپنانے سے ہر ماہ 10–15 فیصد تک گیس کی بچت ممکن ہے۔

ان آسان گھریلو طریقوں اور حفاظتی اقدامات کے ذریعے نہ صرف باورچی خانہ کے کام کو بغیر رکاوٹ جاری رکھا جا سکتا ہے بلکہ حادثات اور مالی نقصان سے بھی بچا جا سکتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *